امریکی وزارت خارجہ کا بیا ن مسترد
اسلام آباد ... ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں دہشت گردوں کی پاکستان میں موجودگی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ امریکی بیان حقائق کے منافی ہے۔