Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

بٹ کوائنز کے بدلے 20 لاکھ یورو کے جعلی نوٹ

پیرس..... پیرس میں جنوبی کوریا کے تاجر کو 2 ملین یورو مالیت کے بٹ کوائن کے بدلے یورو کے جعلی نوٹ دیدیئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کا ایک تاجر جو کرپٹوکرنسی کا ماہر ہے، نے ایک ہوٹل میں 2 ملین یورو کے بٹ کوائنز یورو کے بدلے ایک سرب شہری کو فروخت کئے تاہم اسے کچھ وقت کے بعد احساس ہوا کہ اسے یورو کے جعلی نوٹ فراہم کئے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ کورین تاجر نے اس حوالے سے رپورٹ درج کرائی جس کے بعد مذکورہ سرب شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے پر علم ہوا کہ سرب شہری ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کا رکن ہے جو اسی ہوٹل میں بڑی پرتعیش زندگی گزار رہا ہے۔

شیئر: