Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد...سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منیٰ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے عشائیے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو حج کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی ولی عہد نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کے اظہار اور حمایت پر شکریہ اداکیا۔واضح رہے کہ آرمی چیف حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف جنرل باجوہ نے فریضہ حج ادا کیا

شیئر: