Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

اسمارٹ فونز پر فیک اپلیکیشن سے بچنے کا طریقہ

کسی بھی فیک اپلیکیشن کو ڈاونلوڈ کرکے آپ نہ صرف اپنے اسمارٹ فون میں مختلف وائرس کو راستہ دے سکتے ہیں بلکہ اپنی ذاتی معلومات اور ڈیٹا کو بھی غلط ہاتھوں میں پہنچا سکتے ہیں لہذا اپلی کیشن کو ڈاون لوڈ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ وہ جعلی نہ ہو۔ اس کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ اپلیکیشن کو ہمیشہ آفیشل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔ایپلیکیشن کی ڈسکرپشن کو لازمی پڑھیں اور اگر اس میں گرائمر اور اسپیلنگ کی غلطیاں نظر آئیں تو سمجھ جائیں کہ اپلیکیشن فیک ہے۔ عموماً ایپلی کیشنز کے نیچے ریویوز کا حصہ بھی موجود ہوتا ہے جنہیں پڑھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دیگر صارفین کا اس اپلیکیشن سے متعلق تجربہ کیسا رہا ہے اور اگر اپلیکیشن جعلی ہو تو بھی ریویوز سے اس بات کو جانا جا سکتا ہے۔ویب سائٹس اپلیکیشن کے ساتھ ان کے ڈویلپرز کا مختصر تعارف بھی پیش کرتی ہیں ۔ اگر اس تعارف میں کوئی بھی بات مشتبہ ہو تو ایپلی کیشن کو ڈاون لوڈ نہ کریں۔کسی بھی ایپلیکیشن کے کل ڈاؤنلوڈز کی تعداد دیکھ کر بھی اس کے جعلی یا مصدقہ ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: