Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مصروف سڑک پر کار دھواں چھوڑنے کے بعد غائب

نیو ساﺅتھ ویلز.... نیو ساﺅتھ ویلز میں ایک مصروف سڑک پر کار نے دھواں چھوڑا اور پھر غائب ہوگئی۔ یہ واقعہ دیکھ کر لوگ اب تک حیران ہیں کہ دھویں کے فوری بعد کارکیسے غائب ہوئی؟ یہ واقعہ پیچھے آنے والی کار کے ڈرائیور نے فلمبند کرلیا اور اس کی وڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ لوگوں نے بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ آخر کیا وجہ ہوئی کہ کار غائب ہوگئی۔ایک صارف نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کار اسی انداز کی بنائی گئی ہو کہ دھواں چھوڑ کر فراٹے بھرتی ہوئی آگے بڑھ جائے۔ یہ ایک کیمرہ ٹریک بھی ہوسکتی ہے۔ وڈیو اتارنے والے کا کہناتھا کہ ہوسکتا ہے کہ کار دھواں چھوڑنے کے بعد آگے جانے والے ٹرک کے سامنے آگئی ہو اوراس نے لین تبدیل کرلی ہو۔

شیئر: