Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

مریم اورنگزیب کے خلاف بھی نیب تحقیقات

اسلام آباد... نیب حکام نے آمدنی سے زائد اثاثے بنانے پر سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف ثبوت حاصل کرلئے ۔ نیب حکام نے مریم اورنگزیب کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی خزانہ لوٹ کر اثاثے بنائے جبکہ انکے ذرائع آمدن محدود ہیں۔ مریم اورنگزیب نواز حکومت میں وزیر اور مریم نواز کی قریبی ساتھی تھیں۔ سیاست جوائن کرنے سے قبل انہوں نے زیادہ وقت لندن میں گزارا ۔نیب حکام نے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا۔ وزارت اطلاعات کے سابق افسران کے خلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دونوں سابق وزراءپر الزام ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا امیج بنانے کیلئے 12 ارب روپے کے اشتہارات خلاف ضابطہ میڈیا ہاوسز کو دیئے ۔ تحقیقات حتمی مرحلہ میں ہیں۔ 
مزید پڑھیں:بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے ،عارف علوی

شیئر: