Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

نجم سیٹھی کی اہلیہ نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا

لاہور.... پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب میں اوکاڑہ سے نو منتخب آزاد رکن اسمبلی جگنو محسن نے اپنا ووٹ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سردارعثمان بزدار کی حمایت میں کاسٹ کیا ۔جگنو محسن اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اپنے شوہر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کے ہمراہ آئیں تھی۔ راہ حق پارٹی کے معاویہ اعظم اور آزاد رکن احمد علی اولکھ نے بھی سردار عثمان بزدار کو ووٹ دیا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلی کے انتخاب کے موقع پر بھی اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب منتخب
 

شیئر: