Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تے ہیں، زرداری

 
کراچی...سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی۔ ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ اعتزاز احسن صدر پاکستان کے لئے تما م اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے ۔میرے نزدیک اعتزاز احسن جیسا قابل شخص ہی ملک کا صدر ہونا چاہئے ۔ان سے بہتر امیدوار کسی اور جماعت کے پاس نہیں ۔اعتزاز احسن کے ووٹ کے لئے دوسری جماعتوں سے بھی بات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی ۔پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تی ہے ۔ (ن)لیگ کی قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی سے زیادہ سیٹیں ہیں اور وہ اپوزیشن کا لیڈر لانے کا جمہوری حق رکھتی ہے۔دریں اثناءپیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لئے شہباز شریف کی حمایت کرتے ہیں۔ خط پر بلاول بھٹو ،خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف کے دستخط ہیں۔

شیئر: