Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

عمران نے عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

  اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کے لئے امیدوار نامزد کر دیا ۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں اس کا اعلان کیا ۔واضح رہے کہ صدرمملکت ممنون حسین کی مدت اگلے ماہ 8ستمبر کو مکمل ہورہی ہے۔ الیکشن کمیشن 4ستمبر کونئے صدر کا انتخاب کرانے کے لئے شیڈول پہلے ہی جاری کر چکا ہے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے ۔29 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لے سکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو ہی جاری ہوگی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247سے 91 ہزار 20 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا

شیئر: