Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 04 اگست ، 2025 | Monday , August   04, 2025
پیر ، 04 اگست ، 2025 | Monday , August   04, 2025

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

اسلام آباد... ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے داعش کو ملک میں پنجے نہیں گاڑنے دیئے۔ داعش نے پاکستان میں حملے مقامی تنظیموں اور سرحد پار تعاون سے کئے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بھی پاکستان کے کامیاب فوجی آپریشن کا ذکر کیا ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی22ویں رپورٹ کا اجراءاقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے انسداددہشتگردی کیلئے انتہائی موثر کاروائیاں کی ہیں۔ پاکستان کے موثر آپریشنز کے باعث داخلی سطح پر دہشتگردی کم ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مانیٹرنگ ٹیم نے پاکستان کی انسداددہشتگردی کی کاوشوں کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس نے بھی پاکستان میں قیام امن کو تسلیم کیا ہے۔پابندیوں سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی1267کی رپورٹ پاکستانی کاوشوں کا ثبوت ہے۔ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں:پاک وہند کے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ

شیئر: