Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کراچی کا 70فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی.....  کراچی میں جمعہ کی شب اچانک ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی اور 70فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کئی گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے۔ گورنر اور وزرائے اعلیٰ ہاﺅس میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ کے الیکٹرک کا کہناتھا کہ معلوم نہیں کہ کتنا بڑا فالٹ آیا ہے ابھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ بجلی کب بحال ہوگی یہ بھی نہیں بتا سکتے۔ حیدرآباد اور میر پور خاص میں بھی بجلی بند ہوگئی۔ حیدرآباد گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی بند ہوئی ہے۔

شیئر: