Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 24 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   24, 2025
بدھ ، 24 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   24, 2025

سی آئی نے الجزیرہ کے ساتھ کیاکیا؟

مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔امریکی قومی سلامتی ایجنسی سی آئی  نے الجزیرہ نیوز نیٹ ورک اور اعلیٰ کارکردگی والے فرضی نیٹ ورک کے پاسورڈ توڑ ڈالے۔سی آئی اے نے اس حوالے سے ایک دستاویز جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی حساس  نیٹ ورک کے پاسورڈز جو توڑے گئے ہیں ان میں سے بعض کا تعلق عراق کی وزارت داخلہ، وزارت دفاع ، انٹر نیٹ سروس آرگنائزیشنوں اور روسی ایرانی ایئرلائنز ریزرویشن سسٹم سے ہے۔ امریکہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بش کے زمانے میں الجزیرہ چینل پر نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ امریکہ کیخلاف جانبداری مہم چلا رہا ہے ۔ یہ الزام اسامہ بن لادن کے ریکارڈ کئے ہوئے پیغامات پیش کرنے کے تناظر میں لگایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -یمن میں القاعدہ کا بم ساز مارا گیا

شیئر: