Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ہند میں 2 خاتون کیوریٹر میدان میں آ گئیں

 
 
نئی دہلی: ہند میں خواتین کیوریٹرز بھی میدان میں آ گئیں۔ گزشتہ دنوں بی سی سی آئی کی گراونڈ اینڈ پچ کمیٹی کے زیراہتمام مختلف زونز کے کیوریٹرز کیلئے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ شریک 29 افراد میں2 خواتین شامل تھیں۔ان میں سے جاسینتھا کیلیان کرناٹکا اور سوانگی گھوش اڑیسہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ کیلیان کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن میں کام کرچکی ہیں اور انھیں پہلے ہی 5برس کا اسسٹنٹ کیوریٹر ہونے کا تجربہ حاصل ہے، اسی طرح سوانگی گھوش باغبانی میں گریجویٹ اور ان کے والد بھی باغبانی سے متعلق بزنس سے وابستہ ہیں۔
 

شیئر: