مشاعر مقدسہ ٹرین کے ٹکٹوں کا اجرا
مشاعر مقدسہ ...مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے حج موسم 1439ھ کے لئے مشاعر مقدسہ ٹرین کے ٹکٹ جاری کرنے شروع کردیئے۔ ٹرین سے سفر کرنے والے عازمین کی فہرستوں کا اندراج کیا جانے لگا ہے۔ امسال 3لاکھ 60ہزار حاجیوں کو مشاعر مقدسہ ٹرین کے کڑے دیئے جائیں گے۔ ان میں ٹرین اسٹیشنوں کے بالمقابل واقع خیموں میں رہائش پذیر عازمین شامل ہونگے۔ وزارت حج و عمرہ نے ان کی منظوری جاری کررکھی ہے۔ یہ داخلی عازمین ، خلیج کے عرب ممالک ، جنوبی ایشیا ، عرب ممالک ، ترکی ، امریکہ اور یورپی ممالک کے حاجی شامل ہیں۔مشاعر مقدسہ کے تمام اسٹیشنوں کے مسافروں سے 250ریال اور ایام تشریق کے دوران سفر کے آرزو مندوں سے 50 ریال وصول کئے جارہے ہیں۔