Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

یمنی عازمین کو حج کیلئے نکلنے سے روکا جانے لگا؟

ابہا .... صنعاء کی نام نہاد سیاسی کونسل کے قریبی ذرائع نے الوطن اخبار کو بتایا کہ حوثی باغیوں نے یمنی عازمین کے حج پروگرام کو معطل کرنے اور انہیں حج سے روکنے کیلئے شرائط کا پٹارا کھول دیا۔ یہ کام سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی براہ راست ہدایت پر حوثیوں کی حکومت میں شامل وزارتوں کے ساتھ تال میل پیدا کرکے انجام دیا جارہا ہے۔ حج ایجنسیوں پر بھاری فیس مقرر کردی گئی۔ بعض ایجنسیوں کو فیس ادا نہ کرنے پر بند کردیا گیا۔ دفاتر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی اہتمام کیاگیا۔
 

شیئر: