Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025

مصری صدر کا نیوم میں شاہی استقبال

ریاض ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو نیوم پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماﺅں نے مصر اور سعودی عرب اور دونوں ملکوں کے برادر عوام کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ سلمان نے مصری صدر کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا جس میں شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ عہدیدار اور مصری صدر کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے ارکان شریک ہوئے۔ 
 

شیئر: