Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ووٹ کی پرچی سے ملکی قسمت کے فیصلے ہونگے،ممنون

  اسلام آباد...صدر ممنون نے کہا ہے کہ آج کا دن اس بات کی یاد دہانی ہے پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے۔ پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں۔ دعا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو آسانیاں عطا ہوں ۔جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران صدر نے کہا کہ پاکستان ان تصورات کی مجسم تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں۔ یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔ آج حقیقی جشن کا دن ہے۔ پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے۔ یہ دن یاد دہانی ہے کہ وہی قانون کامیاب رہا جس میں عوام کی مرضی شامل رہی۔ صدر نے کہا کہ نئی نسل وطن سے محبت، تعمیر و ترقی کی مخلصانہ خواہش سے مالا مال ہے۔ ابھی مکمل طور پر منزل تک نہیں پہنچ سکے، ان رکاوٹوں پرغور کرنےکی ضرورت ہے جن کی وجہ سے مسائل درپیش رہے۔ پاکستان کو سیاسی اور سماجی مشکلات سے نکالنے کیلئے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک کے اجتماعی فیصلوں کےلیے اداروں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جشن آزادی پر فرزندان کشمیر کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہیں۔پاکستان کشمیریوں کے لئے سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔اقوام عالم کشمیریوں کوحقوق دلوانے کےلیے صدائے حق بلند کرے۔
مزید پڑھیں:عمران اسماعیل کو مزار قائد جانے سے کیوں روکا گیا؟

شیئر: