Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025

مدینہ پاسپورٹ دفتر عید پر کھلا رہیگا

مدینہ منورہ .... یہاں محکمہ پاسپورٹ کا دفتر عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران کام کرتا رہیگا۔ محکمے کے ڈائریکٹر میجر جنرل خالد الھویش نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہنگامی اور ضرو ری معاملات عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی وصول کئے جائیں گے اور انہیں حل کیا جائیگا۔ دفتر صبح 8بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلا رہیگا۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی ابشر اور مقیم کے توسط سے بیشتر خدمات جوازات سے رجوع کئے بغیر حاصل کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: