Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

فلسطینی عازمین کے پہلے قافلے کی مدینہ آمد

مدینہ منورہ.... فلسطینی عازمین حج کا 600 افراد پر مشتمل قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور الشیخ یوسف ادعیس نے بتایا کہ غرب اردن کے شہروں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کا قافلہ اردن کے راستے مدینہ منورہ پہنچا۔ امسال حج کے موقع پر حجاز مقدس پہنچنے والا فلسطین کا یہ پہلا قافلہ ہے۔انہوںنے کہا کہ غرب اردن کے شمالی اضلاع سے 5300 مردو خواتین اور جنوبی اضلاع سے 3321 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
 

شیئر: