Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

کامیاب آپریشن پر بزرگ ایرانی عازم حج خوش

جدہ .... جدہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں نے 68سالہ ایرانی عازم حج کا آپریشن کردیا۔ ایران عازم حج کو کمپلیکس کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا۔ وہ اپنے پیٹ کے نچلے حصے میں شدید درد محسوس کررہے تھے۔ طبی معائنے سے پتہ چلا کہ ایرانی عازم حج کوہرنیہ کا عارضہ لاحق تھا۔ فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ کامیاب رہا۔ ایرانی عازم حج کو مکمل اطمینان حاصل کرنے کے بعد کمپلیکس سے رخصت کردیا گیا۔
 

شیئر: