Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

الاسکا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

الاسکا۔۔۔امریکی ریاست الاسکا  میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔الاسکا کے پالمر میں واقع قومی سونامی وارننگ مرکز کے ڈپٹی ڈائرکٹر اور سائنسدان پال ہانگ نے بتایا کہ گزشتہ روزریاست کے تیل کی پیداوار والے علاقہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی۔زلزلہ کا مرکز کاکٹووک گائوں سے 64کلومیٹر جنو ب مغرب  میں تھا۔ زلزلہ کی وجہ سے سونامی سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

شیئر: