Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ہندوستانی ٹیم کا لنچ مینیو بیف کی ڈش سے مزین

 
  لندن: لارڈز ٹیسٹ کے دوران ہندوستانی ٹیم کے لنچ میں ’بیف پاستا‘ شامل کرنے پر بھی تنازع کھڑا ہوگیا۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ خود ہی دراصل اس تنازع کا باعث بنا جس نے لنچ مینیو کی تصویر اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فخریہ انداز میں بتایا کہ کھلاڑیوں کے کھانے میں یہ چیزیں شامل ہیں، ان میں بیف پاستا بھی تھا جس پر شائقین کی جانب سے خوب شورمچایا گیا کہ ایسی چیزیں ٹیم کو کیوں کھلائی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہند میں گائے کے گوشت پر پابندی کے باعث اکثر اوقات گائے کے ذبیحہ اور گائے کے گوشت کی ترسیل یا برآمدگی پر ہند کے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جاتا ہے ۔ہندوستانی ٹیم کے لنچ میں موجود بیف کی اس ڈش پر بی سی سی آئی کو دوبارہ وضاحت دینا پڑی کہ لنچ میں صرف بیف پاستا ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی چیزیں شامل تھیں جبکہ یہ کھانا دونوں ٹیموں کیلئے تھا۔

شیئر: