Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار

  اسلام آباد... تحریک انصاف نے بلوچستان سے منتخب رکن اسمبلی قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کردیا۔ تحریک انصاف کے اسد قیصر نے اسپیکر اور قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کو احسن انداز سے چلائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کیا ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے نامزد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ ایوان کو احسن اندازمیں چلائیں گے۔اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں۔ بلوچستان کی نمائندگی سے صوبے کا احساس محرومی دورہوگا۔
مزید پڑھیں:عمران خان اور بلاول کا مصافحہ

شیئر: