Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

عمران نے فوٹو گرافر کی ویسٹ کوٹ میں تصویر بنوائی

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے پارلیمنٹ ہاو س پہنچے اور قومی اسمبلی کے کارڈ کے لئے رجسٹریشن کرائی۔کمیٹی نمبر2 میں قومی اسمبلی کے فوٹو گرافر کی ویسٹ کوٹ پہن کر فوٹو بنوائی۔ اسمبلی کے چیف فوٹوگرافر ظفر سلطان نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ کالی ویسٹ کوٹ میں اچھی تصویر آئے گی جس پر عمران خان نے کمیٹی روم میں لٹکی ویسٹ کوٹ پہننے کی بجائے فوٹو گرافرکی ویسٹ کوٹ پہن لی۔ عمران خان کی آمد پر ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی نشست سے اٹھ کر بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور ان کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔
مزید پڑھیں:نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

شیئر: