Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

مدینہ منورہ: 3چوروں پر مشتمل سہ ملکی گروہ گرفتار

مدینہ منورہ ..... مدینہ منورہ پولیس نے 3چوروں پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گھروں اور دکانوں میں چوری کا پیشہ اختیار کئے ہوئے تھا۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ گروہ میں ایک سعودی شہری کے علاوہ ایک مصری اور ایک بارکینا فاسو کا باشندہ ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تینوں نے دکانوں اورگھرو ںمیں چوری کی بہت ساری وارداتیں کی تھیں۔ اب تک وہ 19وارداتوں کا اقرار کرچکے ہیں۔ بہت سارا مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ چوری میں استعمال ہونے والے آلات بھی ضبط کرلئے گئے ہیں۔ ان کا معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: