Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

پی آئی اے کی پرواز 70 حاجیوں کو چھوڑ گئی

  کراچی...قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز70حاجیوں کو چھوڑ کر جدہ روانہ ہوگئی۔ کراچی کے جناح اٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز پی کے 2077 عازمین کو چھوڑ گئی۔ مسافروں نے جناح حج ٹرمینل پر احتجاج کیا ۔ طیارے میں گنجائش نہ ہونے سے پی آئی اے انتظامیہ نے تمام مسافروں کو نہیں بٹھایا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعہ تیکنیکی وجوہ کی وجہ سے پیش آیا۔ پرواز 2077 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق رہ جانے والے عازمین کو اب رات 10 بجے دوسری پرواز 731 کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستانی عازمین حج کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

شیئر: