Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

نوا زشریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں پیر کو احتساب عدالت پیش کیا جائیگا ۔ سابق وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر سیاسی کارکنوں اور رہنماﺅں کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نواز شریف کواحتساب عدالت کی طرف سے 13 اگست کوطلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جو جیل حکام نے موصول کرایا گیا ۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکیل دید ی گئی ۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے بکتر بند گاڑی کے ذریعے سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا جائےگا ۔ احتساب عدالت اوراطراف 500 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔کمرہ عدالت اور احاطے میں داخلہ صرف فراہم کئے جانے والے ناموں کی فہرست پر ہی ہوگا ۔میڈیا نمائندوں کی محدود تعداد کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی جائیگی ۔
مزید پڑھیں:نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کل حلف اٹھائیں گے

شیئر: