Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

ہم انکم ٹیکس کیوں نہ دیں، صالح کامل

جدہ:معروف سعودی سرمایہ کار ، جدہ ایوان تجارت کے چیئر مین اور دلہ البرکہ گروپ کے بانی ومالک شیخ صالح کامل نے واضح کیا ہے کہ دنیا کی تمام اقوام انکم ٹیکس دے رہی ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم کیوں نہ دیں۔ انہوں نے سی این این عربی چینل کی جانب سے انکم ٹیکس کی بابت ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہمارے دین اسلام نے زکاۃ فرض کی ہے۔ یہ ایک طرح کا ٹیکس ہے ۔ حکومت فرض زکاۃ وصول کرتی ہے۔  اگر ہم زکاۃ کو اس کے اقتصادی تناظر میں سمجھنے کا اہتمام کریں تو یہ ہمیں ہر قسم کے ٹیکس سے بے نیاز کردے گی۔  شیخ صالح کامل نے کہا کہ وہ سعودی وژن 2030کے حامی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ خطے کی اقوام نے اس انداز سے کام نہیں کیا جس انداز سے کرنا واجب تھا۔  اب ہمیں کرایہ والی معیشت سے نکل کر پیداواری امت بننا ہے۔ 

شیئر: