Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

گیلانی کی سیکیورٹی واپس،بلاول برس پڑے

کراچی....پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سیکیورٹی واپس لینے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سے سیکیورٹی واپس لینا مجرمانہ عمل ہے۔کیا حکومت کو معلوم نہیں کہ گیلانی خاندان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے؟۔ کیا ہارون بلور اور سراج رئیسانی کی شہادتیں لمحہ فکر نہیں ؟۔ حکومت بتائے کہ سیکیورٹی ہٹاکر وہ کس کے لئے آ سانیاں کر رہی ہے۔ لکھ کر دیا جائے کہ گیلانی فیملی کو کچھ ہوا تو صوبائی حکومت ذمہ دار ہو گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوسف رضاگیلانی سمیت تمام سیاسی قیادت کے تحفظ کویقینی بنایاجائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران صوبائی حکومت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان کی لاہور اور ملتان میں سیکیورٹی پر تعینات پولیس ہٹادی تھی جس پر انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بلاول پہلی مرتبہ جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ جائینگے

شیئر: