شاہ سلمان نے شہدائے فلسطین کے 1000اعزہ کو شاہی ضیافت میں حج کے احکام جاری کردیئے
10اگست 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبار الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ایران حج ضوابط کی پابندی کریگا، سعودی عرب اور تہران کی حکومت کے درمیان سمجھوتہ
٭میزائل آندھی کے بعد غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا نیا سمجھوتہ۔
٭مقتدیٰ الصدر کی دھمکی نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کا معاملہ پیچیدہ کردیا
٭روس اور ترکی ادلب میں معرکے سے بچنے پر متفق
٭عرب اتحاد برائے یمن نے سعودی شہر جازان پر میزائل حملے داغنے والوں کو ہلاک کردیا
٭ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے موجودہ صدر حسن روحانی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کردیا
٭امریکہ کی نئی پابندیوں کے بعد روس اور امریکہ کے درمیان زبانی نوک جھونک
٭امریکہ نے القاعدہ تنظیم کی 2بڑی شخصیتوں ، سیف العدل اور حمزہ بن لادن کے سسر کے سر کی قیمتو ں میں اضافہ کردیا
٭سعودی عرب میں مقیم امریکی شہری مملکت کے قوانین کی پابندی کریں،امریکہ کی ہدایت