Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ بھی بلاک

اسلام آباد...وزارت داخلہ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام بھی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔ پاسپورٹ بلاک کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا۔ سابق وزیر خزانہ اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں۔ انہیں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم حسن اور حسین نواز کا نام بھی بلیک لسٹ میں ڈال کر ان کے پاسپورٹ بلاک کرچکی ہے۔ حسن اور حسن نواز کو وطن واپس لانے کے لئے نیب کی درخواست پر وازارت داخلہ نے انٹرپول سے رجوع کیا گیاہے۔
مزید پڑھیں:احتساب ریفرنسز،نواز شریف کو پیش کرنے کا حکم

شیئر: