Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔۔۔ امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1210.06 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 60  سینٹ (0.1  فیصد) اضافے کے ساتھ 1218.30 ڈالر فی اونس رہے۔لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4  فیصد بڑھ کر 1211.37 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1  فیصد اضافے کے ساتھ 1219.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1210.99 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1217.6 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔

شیئر: