Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

اردگان ستمبر میں جرمنی کا دورہ کرینگے

برلن\انقرہ۔۔۔ترک صدر رجب طیب اردگان ستمبر کے آخر میں جرمنی کا 2 روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ بدھ کو ترک صدر دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر رجب طیب  اردگان 28 ستمبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچیں گے‘جہاں پر جرمنی کے صدر فرانگ والٹراشٹان مائران کا استقبال کریں گے ‘استقبالیہ  تقریب میں جرمن فوج ترک صدر رجب اردگان کو گارڈ آف آنر پیش کرے گی۔ترک صدر جرمن ہم منصب سمیت اعلیٰ رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ‘جس میں ترکی‘جرمنی دو طرفہ تعلقات سمیت متعدد سیاسی و دفاعی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔
 

شیئر: