Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

حسن اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد:  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ کے پاسپورٹ اور امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو سابق مسلم لیگ ن کے قائد کے دونوں بیٹوں کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کے پاسپورٹس بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر پاسپورٹس بلاک کردیے۔ جس کے نتیجے میں حسن اور حسین نواز پاکستانی پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسزمیں باربار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسین اورحسن نوازکو اشتہاری قراردے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

شیئر: