Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

فضل الرحمان کے صاحبزادے ڈپٹی اسپیکر کیلئے امیدوار

  اسلام آباد ...متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے مولانا اسعدمحمود کوڈپٹی اسپیکر کےلئے اپوزیشن جماعتوں کا امیدوار نامزد کردیا ۔ ایم ایم اے کے اجلاس میں اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا۔واضح رہے کہ مولانا اسعد محمود جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمان کے صاحبزادے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کے لئے مولانا عبدالشکور کا نام بھی زیر غور لا یا تھا۔ ن لیگ وزیراعظم کےلئے شہبازشریف اورپیپلز پارٹی اسپیکر کےلئے خورشید شاہ کو پہلے ہی نامزد کرچکی ہے۔
 

شیئر: