Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

عمران خان پشاور میں بغیر پروٹوکول گھومتے رہے

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور میں بغیر پروٹوکول کے گھومتے رہے ۔ عمران خان کی گاڑی ٹریفک سگنلز پر بھی رکتی رہی ۔ سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک گاڑی چلا رہے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب میں پیشی کیلئے پشاور میں بغیر پروٹوکول سفر کیا۔ عمران خان کے ہمراہ علی زیدی ، اسد قیصر اور بابر اعوان موجود تھے۔ عمران خان کی سگنلز پر بھی رکتے رہے۔عمران خان کی گاڑی میں موجود علی زیدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پرویز خٹک سے مکالمہ کررہے ہیں۔ اس مکالمہ میں عمران خان شریک تھے۔ ویڈیو میں علی زیدی پرویز خٹک سے کہتے ہیں کہ جب آخری مرتبہ پشاور آیا تب آپ وزیراعلیٰ تھے اور لال بتی پر رک جاتے تھے آج بھی آپ ہر سگنل پر رک رہے ہیں جبکہ ہم کراچی میں تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ لاہور میں بھی ایسا نہیں سوچ سکتے۔ اس مکالمے میں حصہ لیتے ہوے عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں شریف خاندان تو کیا ان کے بچے کیلئے بھی ٹریفک روک دی جاتی ہے۔ اس پر علی زیدی نے کہا کہ متوقع وزیراعظم سابق ، وزیراعلیٰ اور سابق اسپیکر کے پی کے اور نو منتخب ایم این اے جارہے ہیں مگر سڑکیں کھلی ہیں۔یہی تبدیلی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کا چیئرمین بغیر پروٹوکول کے سفر کررہا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران کے2حلقو ں میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

شیئر: