بائیکاٹ پر کینیڈا سالانہ 6ارب ریال کی منڈی سے محروم
ریاض... سعودی عرب ، کینیڈا سے سالانہ تقریباً5.9 ارب ریال مالیت کا سامان درآمد کررہا تھا۔ تجارتی سرمایہ کاری اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر کینیڈا 5.9ارب ریال کی سالانہ تجارت سے محروم ہوجائیگا۔ کینیڈا کو سعودی وژن 2030سے تعلق رکھنے والے اربوں ڈالر کے منصوبوں سے بھی کوئی حصہ نہیں ملے گا۔