ریاض.... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے داخلی امور میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریگا۔ پوری سختی سے نمٹے گا۔ ہم خود بھی کسی کے اندرونی امو رمیں مداخلت نہیں کرتے۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ٹویٹ کیا کہ کینیڈا کا موقف حیرت انگیز ہے۔ گمراہ کن اطلاعات کی بنیاد پر اختیار کیا گیا ہے۔ یہاں عدالتی قوانین کے مطابق ہی بعض لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ عدالتی عمل سے باہر کچھ نہیں ہوا۔