Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

10ہزار ادارے خواتین مخالف

ریاض .... وزارت محنت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے مملکت کے مختلف علاقوں میں تجارتی مراکز پر 104459چھاپے مار کر واضح کیا ہے کہ 10ہزار ادارے سعودی خواتین کی تقرری کے نظام کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ انکا تناسب 14فیصد ہے۔ خواتین کی تقرری کے نظام کی پابندی کرنے والے ادارو ںکا تناسب 86فیصد ہے اور انکی تعداد94460ہے۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے عکاظ کو بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے حالیہ چھاپوں کے دوران 9590خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
 

شیئر: