شمسی توانائی کا بنیادی ڈھانچہ 2019ءمیں مکمل ہوگا
ریاض .... سعودی عرب 2019ءکے اختتام تک شمسی توانائی کے 3منصوبوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کرلےگا۔ کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے اشتراک سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تیزی سے روبعمل لائے جارہے ہیں۔ ان میں طائف میں کہروزوئی خلیوں کے ذریعے برقی توانائی کی پیداوار کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ بنیادی ڈھانچہ امسال اور کچھ آئندہ سال مکمل ہوجائیگا۔