نیٹو کے فوجیو ں پر خودکش حملے کی مذمت
ریاض ...سعودی عرب نے مشرقی افغانستان میں نیٹو کی افواج پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ افغانستان کے امن و استحکام کو خطرات لاحق کرنے والے ہر عمل سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب برادر ملک افغانستان کیساتھ ہے۔ مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔ مشرقی افغانستان میں مشترکہ گشتی فورس پر خود کش حملے میں اتوار کو ایک امریکی فوجی زخمی اور دو افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ طالبان نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔