Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

یمنی کرنسی کو بچانے کیلئے خصوصی اقدامات

ریاض ...یمن کے سینٹرل بینک نے ملکی کرنسی کے مسائل حل کرنے اور غیر قانونی سودے روکنے کیلئے بغیر لائسنس کام کرنے والے منی ایکسچینج دکانیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اس قسم کی دکانوں کیخلاف وسیع البنیاد مہم کا آغاز کردیا گیا۔ یمن کے سینٹرل بینک نے انتباہ دیا ہے کہ جو لوگ غیر قانونی طریقے سے کرنسی کا کاروبار کرینگے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ حالیہ ایام میں غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں یمنی ریال کی قدر خوفناک حد تک کم ہوگئی۔
 

شیئر: