Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

رئیل میڈرڈ نے دوستانہ میچ میں جوونٹس کو ہرا دیا

 
  لندن : رئیل میڈرڈ نے دوستانہ میچ میں جوونٹس کو 3-1 سے ہرا دیا۔ مہنگے ترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی عدم شرکت کلب ٹیم پر بھاری پڑی۔فٹبال کا کھیل ہے ہی اتنا مقبول عام کہ دوستانہ میچ بھی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ رئیل میڈرڈ اورجوونٹس مدمقابل ہوئیں تو جوش و خروش سے میچ دلچسپ ہوگیا۔ بارہویں منٹ میں رئیل میڈرڈ کے رائٹ بیک ڈینی کار وجال کے اون گول نے جوونٹس کو سبقت دلائی۔ 39 ویں منٹ میں گیرتھ بیل کے خوبصورت گول نے حساب برابر کر دیا۔ رئیل میڈرڈ کا جوونٹس کی ڈی میں قبضہ رہا۔ اطالوی کلب کو سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی عدم شرکت بہت محسوس ہوئی۔ 46 ویں اور پھر 56 ویں منٹ کے گول نے رئیل میڈرڈ کو 2اور پھر 3-1 سے آگے کر دیا، اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا ۔

شیئر: