Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

ایم کیو ایم سے اتحاد تحریک انصاف کی مجبوری؟

  اسلام آباد...چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے خلاف بیان دینے پر فردوس شمیم نقوی سے وضاحت طلب کرلی۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ متنازع بیان پر فردوس شمیم کی سرزنش ہوگی ۔عمران خان جلد انہیں طلب کرکے بات کریں گے۔انہوں مزید کہا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں ۔ فردوس شمیم نقوی کی ذاتی رائے ہے ۔ قومی مفاد میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا ہے۔عمران خان نے بھی اسے غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد مجبوری میں کیا۔ ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے ہیں اس پر قائم ہوں۔ وفاق میں حکومت بنانے کے لئے نشستیں کم پڑرہی تھیں۔ تحریک انصاف مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئی ۔ پی ٹی آئی اپنے کسی الفاظ سے نہیں ہٹی۔ ہم نے کہا تھا ن لیگ کے پاس نہیں جائیں گے۔ پی پی کے پاس نہیں جائیں گے۔ اس کے لئے تھوڑے بہت سمجھوتے کرنا پڑ رہے ہیں۔ ہم جماعتوں کی مذمت نہیں کررہے ۔ افراد کی مذمت کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر ایم کیو ایم شہر میں الیکشن ہاری ہے تو اپنے میئر کی وجہ سے ہاری ہے۔انہوںنے کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کی تحقیقات شروع کرائیں گے۔ کراچی والوں سے کہتا ہوں کہ انہیں قومی دھارے میں شامل ہونا ہوگا ۔ آخر وہ کب تک ٹرک کی لائٹ کے پیچھے لگیں رہیں گے۔ 
مزید پڑھیں:ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد خطرے میں

شیئر: