Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

منحرف افکار پھیلانے کی کسی بھی خطیب کو اجازت نہیں، وزیر اسلامی امور

دمام .... وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی خطیب کو منحرف افکار پھیلانے کیلئے مساجد و منبر استعمال نہیں کرنے دینگے۔ جامع مساجد اور انکے منبروں کا تحفظ کیا جائیگا۔ کسی کو بھی ایسے افکار مساجد کے منبر سے پیش کرنے کا موقع نہیں دیا جائیگا جن سے عوام میں بے چینی پھیلے اور بے معنی قسم کے خیالات رائج کرنے کی کوشش کی جارہی ہو۔ وہ اتوار کو دمام میں الاحساء، حفر الباطن، الجبیل، الخبر، الخفجی، بقیق، النعیریہ اور قریہ العلیاءکمشنریوں میں مساجد کے مدیران معاون و اہلکاروں سے بات چیت کررہے تھے۔ آل الشیخ نے پرعزم لہجے میں کہا کہ ہمیں مشرقی ریجن کے باشندوں میں صلاح و فلاح اور اچھی بھلی باتوں کو راسخ کرنا ہے۔ ہمیں مملکت بھر کے باشندوں کو منحرف افکار سے بچانے پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صاف ستھری صحیح دعوت کے پرچار سے سب کو فائدہ ہوگا۔ دینی و دنیاوی فوائد حاصل ہونگے۔ اتحاد و اتفاق استوار ہوگا۔ نفرت اور عداوت پھیلانے والی سرگرمیوں کا سدباب ہوگا۔ آل الشیخ نے کہا کہ مساجد کے خطبات متواز ن اور معقولیت پسند ہونے ضروری ہیں۔ انتہا پسندی اور شدت پسند سے پاک ہوں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور سلف صالحین کے طریقہ حیات سے مختلف نہ ہوں۔ آل الشیخ نے یہ بھی کہا کہ دعوت کے عمل میں ڈسپلن ، انضباط ضروری ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ وزارت اسلامی امور مساجد کے حوالے سے دو متوزن لائنوں پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دعوتی عمل لوگوں کے ذہنوں سے کھیلنے والی فیلڈ نہیں۔ ہمیں اس مبارک سرزمین کا امن و استحکام کو متاثر کرنے سے لوگوں کو روکنا ہوگا۔ ہمیں تفرقہ و انتشار اور تخریبی خیالات پھیلانے والوں کو لگام لگانا ہوگی۔

شیئر: