38حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکھٹے کرلئے ،ن لیگ
لاہور...مسلم لیگ ن نے 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مبینہ دھاندلیوں کیخلاف پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائیگی۔ دھاندلی کے تمام ثبوت عدالت کو پیش کئے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے سابق وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے تحقیقات کے دوران 38 حلقوں میں ہونے والی دھاندلیوں کے ثبوت اکھٹے کئے ۔ن لیگ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر بھی شائع کرے گی۔