Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی‘ اپوزیشن میں اختلافات برقرار

کراچی:  انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے مقابلے پر حزب اختلاف کے اتحاد کی جانب سے تاحال وزارت عظمیٰ، وزیر اعلیٰ پنجاب، قومی و پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزدگی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ایک سینئر رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں تاہم گزشتہ روز ہونے والے اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس کیباوجود کسی بھی عہدے کے لیے ناموں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ حزب اختلاف اس بات پر متفق ہے کہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار ن لیگ، اسپیکر کا پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر کا ایم ایم اے سے ہوگا تاہم اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین کچھ سنجیدہ معاملات پر اختلافات بھی موجود ہیں جنہیں تاحال دور نہیں کیا جا سکا۔
ن لیگ کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کو اور ن لیگ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے کیونکہ وزارت عظمیٰ، وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے اپوزیشن کے لیے علامتی اہمیت رکھتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں میں اصل مقابلہ اپوزیشن لیڈر کے لیے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز ن لیگ نے شہباز شریف کو اس عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا۔
 

شیئر: