پرویز خٹک نے قوم سے معافی مانگ لی
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن کے بعد قوم سے معافی مانگی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک نے انتخابی مہم کے دوران ادا کیے گئے الفاظ پر الیکشن کمیشن سے معذرت کرنے کے بعد قوم سے معذرت کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ معاشرتی خرابیوں کی نشان دہی تھا۔انہوں نے کہا کہ دوران انتخابات ووٹ کی خرید و فروخت بھی انہی معاشرتی خرابیوں کا حصہ ہے۔ اس کے باوجود میرے بیان سے اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں تو میں معذرت خواہ ہوں۔