Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سندھ میں بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی

کراچی...سندھ میں عید الالضحیٰ پر بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں اور فلاحی اداروں کو کھالیں جمع کرنے کے لئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔کوئی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کھالیں جمع کرنے کے لئے بغیر اجازت کیمپ بھی نہیں لگا سکے گی۔ بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

شیئر: