Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

والدہ کو ہو ش آگیا،نواز شریف اور مریم کا پوچھتی ہیں

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو ہوش آ گیا۔ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے بتایاکہ میری والدہ اب ہوش میں ہیں لیکن ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گردن میں ٹیوب ڈالی گئی ہے۔ والدہ ہونٹ اور ہاتھ ہلا سکتی اور لوگوں کو پہچان سکتی ہیں۔سر کے اشارے سے ہاں اور ناں میں جواب دے سکتی ہیں۔ ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹریٹمنٹ مثبت ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ کلثوم نواز زمینی حقائق سے بے خبر ہیں۔ نواز شریف اورمریم نواز کے بارے میں پوچھتی ہیں لیکن ہم انہیں اتنا ہی بتاتے ہیں جس سے ان کی طبیعت بحال رہے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کو کوئی پیغام نہیں بھیجا،چوہدری نثار

شیئر: